• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ آج کل ایک ویڈیو گردش کررہی ہے کہ سونے چاندی کے زیور پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے ،کیا ایسا ہی ہے؟ (سمیع اللہ ،دبئی)

جواب:۔ سونا چاندی خواہ زیورات کی شکل میں ہو یا بسکٹ، گنی یا کسی اور شکل میں ہو اورخواہ مقصدان کااستعمال کرنا ہویا کوئی اورمقصد ہو، بہر صورت ان پر زکوٰۃ واجب ہوتی ہے، البتہ یہ ضرور ہے دونوں میں سے کوئی ایک ہو تونصاب کے برابرہو اور اگر دونوں ہوں یا دونوں میں سے کسی ایک کے ساتھ نقدی یا مال تجارت ہوتوسب کا مجموعہ نصاب کے برابر بنتا ہو۔

تازہ ترین