• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اس طرح کی جیو نیوز ٹرانسمیشن ہر ماہ ہونی چاہئے‘

فرانس پاکستانی کمیونٹی یونٹی کے صدر چوہدری محمد اشفاق جٹ جنرل سیکرٹری صفدر ہاشمی ، نائب صدر عبدالرحمن تارڑ اور میڈیا پرنس وحید انور گھمن نے کہا ہے عمران خان نے جیو نیوز چینل کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں آکر براہ راست سوالوں کے جواب دے کر نئی مثال قائم کی ہے، اس طرح کا سلسلہ ہر ماہ ہونا چاہئے ۔


انہوں نے کہا کہ اس سے اوورسیز پاکستانیوں اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے اور ملک و قوم کے وقار میں اضافہ ہوا۔

چوہدری اشفاق جٹ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سوالوں کے جوابات میں دوٹوک واضع پیغام دیا کہ ان کا کوئی رشتہ دار یا دوست نہیں، ان کاملک کے اندر یا باہر کوئی کاروبار نہیں جو کچھ ہے عوام کے سامنے ہے اور انہیں صرف اور صرف ملک و قوم کا مفاد عزیز ہے ۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ لائیو ٹرانسمیشن میں عمران خان کے آکر جواب دینے سےبہت سے منفی پروپیگنڈا کرنے والےلوگوں کے منہ بند ہو گئے ہیں،حکومتی اداروں کی ساکھ بہتر ہوئی ہے اوورسیز پاکستانیوں کے حوصلے بھی بلند ہوئے ۔

انہوں نے جیو نیوز کی اس کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ہر ماہ اس قسم کی براہ راست ٹرانمیشن پروگرام ہونا چاہئے۔

تازہ ترین