• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہائی موٹاپے کے شکار نور حسن کا شالیمار اسپتال لاہور میں کل آپریشن کیا جائے گا، ڈاکٹر معاذ کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ایک اسپیشل ٹیم نے اْن کے آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

نورحسن کے آپریشن کے لیے خصوصی آلات تیار کیے گئے ہیں، آپریشن کے بعد اگلے 6 ماہ میں نور حسن کا وزن تقریباً 100 کلو کم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر صادق آباد کے رہائشی 60 سالہ نور حسن کی درخواست پر آرمی چیف نے ان کے علاج کی ہدایات دیں۔

300 کلو وزنی نور حسن کو گھر سے نکالنے کے لئے بیرونی دیوار توڑی گئی تھی، انہیں لوڈر کے ذریعے گھر سے آرمی ہیلی کاپٹر تک پہنچایا گیا،اس موقع پر اہل علاقہ نے پھول بھی برسائے تھے۔

تازہ ترین