• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورانِ حج ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے اقدامات

مکہ میں حج انتظامات کو بہتر کرنے کی خاطر جمعہ 28جون سے صرف ان گاڑیوں کو مکہ کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جن کے پاس حکومت کی جانب سے اجازت نامہ یا اسٹیکرز ہوں گے۔

سعودی حکومت کے اعلامیے کے مطابق 25شوال 28جون سے حج کے اختتام تک مکہ کی حدود میں صرف ان گاڑیوں کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی جن میں مکہ کے رہائشیوں کے پاس مقامی انتظامیہ کی جانب سے ان کے رہائشی ہونے کے سرٹیفکیٹ ہوں گے۔

دیگر گاڑیوں کے لئے حج پرمٹ سرٹیفکیٹ اور اسٹیکرز ہوں گے اور ان گاڑیوں کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جو حج انتظامات میں مصروف ہوں، ان کی گاڑیوں کو بھی خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے ہوں۔

اس کے علاوہ کسی گاڑی کو حرم کے اطراف داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مکہ کے داخلی راستوں پر قائم چیک پوسٹ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروائیں گی۔

مذکورہ اقدامات سے ٹریفک کی روانی میں بہت بہتری آئے گی۔

تازہ ترین