آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وزیر مملکت کا خطاب ذہنی پستی کا نتیجہ ہے، مرتضیٰ وہاب

مشیر اطلاعات و قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہر یار آفریدی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر مملکت کا سیمینار میں خطاب ذہنی پستی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا انگریزی تعلیم کا حصول اور منشیات کا استعمال لازم ملزوم ہے؟ منشیات کے خاتمے کیلئے وزیر مملکت صرف زبان کا استعمال کرتے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ انگریزی تعلیم کے اداروں میں منشیات کا استعمال وزیر مملکت کی بہتان تراشی ہے، پورا ملک جانتا ہے کہ منشیات کون استعمال کرتا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہر یار آفریدی کو انگریزی تعلیم کے اداروں سے ذاتی پرخاش ہے، تحریک انصاف کے تمام لیڈر الزام تراشیوں کے چیمپئن ہیں۔ کیا انگریزی تعلیم کے اداروں میں صرف منشیات ہوتی ہے، تعلیم نہیں ہوتی؟ تحریک انصاف میں سیاسی بصیرت اور قانون فہمی کا شدید فقدان ہے۔

قومی خبریں سے مزید