• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سفارش

اوگرا نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔

پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسہ فی لیٹر کمی اورڈیزل کی قیمت میں2 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی نئی قیمت 111روپے91 پیسے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی،جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 129روپے12 پیسے مقررکرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی تجویزدی گئی ہے، جس سے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 95 روپے 92پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 26 پیسے اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 88روپے 88پیسے مقرر کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین