• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کی ٹیم ناروے کو شکست دیکر فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

انگلینڈ کی کوچ فل نیویلی نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ناروے کو مکمل آئوٹ کیا، اب فائنل پر توجہ مرکوز ہے، ناروے کے خلاف میچ جیتنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دی تھی اگرچہ مخالف ٹیم بھی مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتری لیکن ہم نے انہیں زیر کرنے کی منصوبہ بندی پہلے ہی کرلی تھی اور میچ کے آغاز سے ہی ان کے گول پوسٹ پر حملے کرکے انہیں شدید دبائو کا شکار کیا۔

انگلش کوچ کا کہنا تھا کہ 14 ویں منٹ میں جل اسکاٹ نے خوبصورت گول کرکے برتری دلائی اور اس کے بعد ایلن وائٹ نے ٹیم کی برتری ڈبل کی۔ اس ہاف میں بھی انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے دباؤ برقرار رکھا اور ہماری ٹیم نے میچ پر گرفت مضبوط کرلی، دوسرا ہاف بھی ہمارے نام رہا۔57 ویں منٹ میں موسی برونزے نے تیسرا گول کیا، اب ہمارا ٹارگٹ فائنل ہے۔

فرانس کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، گروپ اے میں فرانس نے تینوں میچز جیت کر 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ دفاعی چیمپئن امریکا گروپ ایف کے تین میچز جیت کر ناقابل شکست رہا ہے۔

تازہ ترین