• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غربت میں کمی کیلئے سوشل انٹرپرائز سیکٹر کو فروغ دینا ہو گا،بلال غفار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)روزگار مہیا کرنے اور غربت میں کمی لانے کے لیے سوشل انٹرپرائز سیکٹر کو فروغ دینا ہو گا ، ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی بلال احمد غفار نےپالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام اور برٹش کونسل کے تعاون سے کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈر شپ میں ایک پروگرام جس کا عنوان ’ پاکستان میں سوشل انٹرپرائز سیکٹر کے لیے ریگولیٹری اصلاحات ‘ کی راونڈٹیبل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، بلال احمد غفار نے کہا کہ سوشل انٹرپرائز سیکٹر کو فروغ دینے سے روزگار مہیا کر نے میں مدد ملے گی اور غربت میں کمی لائی جا سکے گی ۔

تازہ ترین