• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے 160 ملین روپے مختص کردیئے

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں سیاحت کے فروغ کےلئے حکومت نے 160 ملین روپے مختص کر دیئے ہیں۔ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اعلیٰ عہدیدار نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 2019-20 میں اندرون و بیرون ملک سیاحت کے فروغ کےلئے 160 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ ملک کے سیاحتی مقامات کی دنیا بھر میں مارکیٹنگ کےلئے 120 ملین روپے خرچ کرنے کےلئے حکمت عملی بنا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیاحت کے فروغ کےلئے پروموشنل کیمپین دنیا بھر میں لانچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ پروموشنل گانے، ویڈیوز بھی بنائی جائیں گی۔

تازہ ترین