• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


گلوکار راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہورہی ہے جس میں وہ اعزازی ڈگری ملنے کے بعد اپنی آواز میں خوبصورت نعت پڑھتے نظر آرہے ہیں۔

حال ہی میں قوالی اور موسیقی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر استاد راحت فتح علی خان کو برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔

یاد رہے کہ راحت فتح علی خان پہلے پاکستانی ہیں جنہیں اس ڈگری سے نوازا گیا۔

ان خوبصورت لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز راحت فتح علی خان نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔



واضح رہے کہ راحت فتح علی خان نے دنیا بھرمیں بے شمارکنسرٹ میں پرفارم کیا ہے اس کے علاوہ وہ اب تک 50 سیریلزکے ٹائٹل سانگ اوربالی ووڈ، ہالی ووڈ اور پاکستانی فلموں کے لیے پلے بیک گلوکاری کرچکے ہیں۔

تازہ ترین