• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ: شاہین ایک اننگز میں 4 وکٹیں لینے والے کم عمر ترین بولر

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے خلاف کھیلتے ہوئے ورلڈ کپ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

شاہین آفریدی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں چار وکٹیں لینے والے کم عمر ترین پلیئر بن گئے، انہوں نے انیس سال اور چوراسی دن کی عمر میں افغانستان کیخلاف چار وکٹیں لیں۔

اپنی شاندار بالنگ کے باعث شاہین آفریدی نے اسکاٹ لینڈ کے جان بلیئن کا بیس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کے جان بلیئن نے انیس سو ننانوے کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کیخلاف بیس سال اور ایک سو چالیس دن کی عمر میں چار وکٹیں لی تھیں۔

تازہ ترین