• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ اداکار ادیتیا پنچولی کو فلم انڈسٹری کی ساتھی اداکارہ کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق انڈین پینل کوڈ کی دفعات کے تحت ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مقدمہ بالی ووڈ اداکارہ کی بہن نے درج کروایاتھا جس میں ادیتیا پنچولی پر تشدد اور ریپ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ کا نام تو سامنے نہیں آیا تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ ادیتیا پنچولی کے خلاف یہ مقدمہ کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی چاندیل نے درج کروایا ہے۔

رواں سال فلم ’ کوئین‘ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے ادیتیا پنچولی پر جنسی ہراسانی اور ریپ کا الزام عائد کیاتھاجس کے بعد ادیتیا اور زرینہ نے کنگنا اور ان کی بہن کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

واضح رہےکہ کنگنا رناوت نے ادیتیا پنچولی پر پہلی بار جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات 2017 میں لگائے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں اداکار نے انہیں استعمال کیا اور ان کے ساتھ ناروا سلوک رکھا تھا ۔

تازہ ترین