• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئیڈن کی ٹیم دوبار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

سیمی فائنلز میں منگل 2جولائی کو دفاعی چیمپئن امریکا اور انگلینڈ جبکہ 3 جولائی بدھ کو ہالینڈ اور سوئیڈن کے درمیان مقابلہ ہوگا-

جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ6 جولائی کو  اور فائنل7جولائی کو لیون میں کھیلا جائے گا۔ فرانس کے رہوزون پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے آخری کوارٹر فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں کئی بڑے ایونٹس میں شکست کھانے والی سوئیڈن کی ٹیم نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے زیر کیا-

کھیل کے 16ویں منٹ میں جرمنی کی ماگل نے گول کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی- سوئیڈن نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 22 ویں منٹ میں جیکب سن کے خوبصورت گول کی بدولت مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا-

دوسرے ہاف میں بھی سوئیڈن کا پلہ بھاری رہا اور سوئیڈن کی بلاگٹ نے 48ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کی برتری 2-1 کی جو آخر تک برقرار رہی-

تازہ ترین