آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ15؍ ربیع الثانی 1441ھ 13؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ٹنڈو الہ: زمینوں کو پانی دینے والوں پر حملہ،ایک شخص ہلاک،2؍زخمی

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) میرآباد کے قریب زرعی زمینوں پر پانی کے تنازع پر نامعلوم ڈنڈا بردار 3افراد نے زمینوں کو پانی دینے والوں پر اچانک حملہ کرکے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ ڈنڈوں کے وار سے کسان کانجھی ولد ساموں کچھی سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈنڈہ بردار حملے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکیں موقع پر پہنچے جنہیں دیکھ کر ڈنڈہ بردار نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ علاقہ مکینوں نے ڈنڈے لگنے سے زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کانجھی کچھی کولہی ہلاک ہوگیا۔ مذکورہ واقعے کی تصدیق کے لئے ڈی ایس پی جھنڈومری سراج الدین سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ میرآباد میں قائم 8ایکڑ پر مشتمل کیلے کی فصل کو پانی دینے پر یہ تنازع پیش آیا مذکورہ زمینوں پر بلوچوں کا پانی دینے کا ٹھیکہ تھا جہاں کانجھی ودیگر پانی دے رہے تھے اور انہوں نے ان کو منع کیا اور ان میں آپس میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد بلوچوں نے ان پر ڈنڈوں سے وار کرکے انہیں زخمی کیا جہاں کانجھی کچھی زخموں کی

تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا اب ہم ملزمان کو کھوجی کتوں کے ذریعے تلاش کررہے ہیں اور بہت جلد ان کو گرفتار کیا جائے گا۔

سندھ بھر سے سے مزید