آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ15؍ ربیع الثانی 1441ھ 13؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سکھر، روہڑی سمیت گرد و نواح میں گرمی کی لہر، عوام نڈھال

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر، روہڑی سمیت گرد و نواح میں گرمی کی لہر نے عوام کو نڈھال کردیا، لوگ گرمی سے بچنے کے لئے ٹھنڈے مشروبات کا کثرت سے استعمال کررہے ہیں۔ بدستور برقرار ہے، سکھر، روہڑی، پنوعاقل، صالح پٹ، کندھرا، سنگرار، علی واہن، اروڑ، بچل شاہ میانی، باگڑجی سمیت دیگر علاقوں میں کئی دن سے پڑنے والی شدید گرمی کی لہر اتوار کو بھی برقرار رہی۔ دن بھر گرم ہوائیں چلنے اور سورج کی تیز شعاؤں کے باعث لوگ گھروں اور دکانوں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں، اہم ترین شاہراہوں مینارہ روڈ، ایوب گیٹ، بندر روڈ، ملٹری روڈ، پولیس ہیڈ کوارٹر روڈ و دیگر پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہا اور شاہراہیں سنسان نظر آئیں۔ لوگوں کی اکثریت گرمی سے بچنے کے لئے لیموں پانی، گنے کے رس سمیت دیگر ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کررہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے بھی لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

سندھ بھر سے سے مزید