• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے پر عمل درآمد کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 سے ساڑھے 8 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 50 کلومیٹر تک کے فاصلے پر کرائے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق اکانومی کلاس کا کرایہ زیادہ سے زیادہ 100 روپے بڑھایا گیا ہے، جبکہ اسپیشل ٹرینوں کے کرائے قراقرم ایکسپریس کے برابر رکھے گئے ہیں، سیلون کے کرائے میں بھی 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین