• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ولیم اور کیٹ کی آمد سے فنکار بھی خوش

برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے رواں سال موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ شہزادہ اور شہزادی کی پاکستان آمد کی خبر پر پاکستانیوں سمیت شوبز سے وابستہ لوگوں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا ہے۔




مہوش حیات:

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ برطانیہ کی شہزادی اور شہزادہ پاکستان آرہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایک دہائی بعد ایسا ہونا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان اب ایک ویران ملک نہیں رہا ۔‘

اداکارہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو اُن کی اس کاوش پر سراہا ۔

وینا ملک:

اسکینڈل کوئین وینا ملک نے بھی شہزادہ اور شہزادی کو خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا کہ’ پاکستان ایک پُر امن ، خوبصورت مناظر سے بھرپور سیاحت دوست اور سب سے اہم ایک محفوظ ملک ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ’ پاکستانی عظیم لوگ ہیں ،پاکستان کی مہمان نوازی یہاں کے لوگوں کی روایات و اقدار میں شامل ہے۔ پاکستان میں خوش آمدید ۔‘

تازہ ترین