• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راناثناء کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی، اے این ایف

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر اینٹی نار کوٹکس (اے این ایف ) نے اپنا موقف پیش کر دیا۔

ترجمان اے این ایف ریاض سومرو نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے، ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

ریاض سومرو نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف لاہور نے گرفتار کیاہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہےکہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری بہت سے شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں کی گئی ہے، انہیں کل ریمانڈ کے لئے نارکوٹکس کورٹ میں پیش کیا جائے گا، جبکہ بہت جلد مزید معلومات منظرعام  پر لائی جائیں گی۔

تازہ ترین