• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭دوحقیقی بھائیوں میں لڑائی مت کرواؤ، کیوں کہ ان کی صلح نہایت معمولی بات پر ہوجائے گی، مگر تم ہمیشہ کے لیے بُرے بن جاؤ گے۔

٭انسان کی گفتار سے پہلے اس کے اوصاف کا اندازہ مت لگایا کرو۔

٭اگر تم کم خوراک پر گزارہ کرنے والے ہو، تو سختی کے دِن آسانی سے گزار سکتے ہو۔

٭عقل مند آپس میں نہیں لڑتے اور نہ کوئی عقل مند کسی بے وقوف کے ساتھ لڑتا ہے۔

٭بات، بے بات بحث اچھی عادت نہیں۔

٭جاہلوں کی یہ نشانی ہے کہ جب ان کی دلیل نہ مانی جائے، تو وہ لڑنے مَرنے پر اُتر آتے ہیں۔

٭ اس سے خاموشی بہتر ہے،جب کسی کو ہم راز بناکر کہاجائے، ’’کسی سے نہ کہنا‘‘۔

( عبدالعزیز بلوچ، اورنگی ٹاؤن، کراچی)

تازہ ترین