• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:عطا محمّد تبسم

صفحات:125

قیمت: 400 روپے

ناشر:میڈیا کانٹیکٹ،این۔سی۔ایچ۔ایس سوسائٹی،گلشنِ اقبال، بلاک10-A، کراچی

عطا محمّد تبسم کا صحافت سے تعلق گہرا بھی ہے اور وسیع بھی۔ اقتصادیات اور صحافت میں ایم اے کرنے کے بعد انہوں نے مُلک کے مختلف اخبارات و رسائل، نیز ٹی وی چینلز کے لیے کام کیا۔ تاہم، اُن کی ایک اور دِل چسپی کا شعبہ مارکیٹنگ بھی ہے۔ آج کی دُنیا میں مارکیٹنگ کی وساطت سے بڑے بڑے کام انجام دیے جاتے ہیں۔ مارکیٹنگ اب محض ایک موضوع نہیں، بلکہ فن ہے اور جو لوگ اس میں مہارت حاصل کرلیتے ہیں، معاشی خوش حالی اُن کے دَر پر مسلسل دستک دیتی نظر آتی ہے۔ ’’مارکیٹنگ کے گُر‘‘ میں مصنّف نے ایسی ہی کام کی باتیں بتائی ہیں، جن پر عمل کرکے وہ افراد جو اس شعبے میں قسمت آزمانا چاہتے ہیں، کام یابی کی سیڑھیاں آسانی سے طے کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین