• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: نشاط یاسمین خان

صفحات: 128،قیمت: 300 روپے

ناشر:رنگِ ادب پبلی کیشنز، اُردو بازار، کراچی

ادب کی چند اصناف غالباً ایسی ہیں کہ انہیں عمومی طور پر مَردوں ہی نے بَرتا ہے اور شاید اُن ہی میں سے ایک مزاح نگاری بھی ہے۔ تاہم، اب یہ صنف ’’مردانہ وار‘‘ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے کرتے ’’زنانہ اوصاف‘‘ سے متّصف ہو چلی ہے اور ایسا نشاط یاسمین خان کے مزاحیہ مضامین کے اوّلین مجموعے ’’امّاں نامہ‘‘کامطالعہ کرتے ہوئے محسوس ہوا ۔ نشاط یاسمین خان وادیِ ادب میں سیر و سفر کرتی رہی ہیں۔وہ2007ء میں ایک ناول ’’تیسرا کنارہ‘‘اور دو افسانوی مجموعے ’’دوریاں‘‘ اور’’ قربتیں‘‘،جب کہ 2015ء میں’’سُرخ لکیریں‘‘ قارئین کی نذر کرچُکی ہیں۔ اب مزاحیہ تحریر کے ساتھ اپنی ادبی زندگی کے کینوس کو کچھ اور وسعت دینے کی کوشش کی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کینوس کے رنگ وقت کے ساتھ کتنے گہرے ہوتے ہیں۔

تازہ ترین