• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا


رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہوگا،پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

ڈائریکٹر میٹرولوجسٹ زبیر احمد صدیقی کے مطابق سورج گرہن آج رات 9 بج کر 55 منٹ پر شروع ہوگا اوررات 12 بج کر 23 منٹ پر پورا سورج گرہن ہوگا۔

سورج گرہن 3 جولائی کو رات 2 بج کر 51 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

سورج گرہن چلی اور ارجنٹینا میں دیکھا جائے گاجو غروب آفتاب سے قبل دیکھا جاسکے گا جبکہ پیسیفک اور جنوبی امر یکا کے کچھ ملکوں میں ،ایکواڈور، برازیل  اور پیراگوائے میں جزوی طور پر گرہن نظر آئے گا۔

سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان حائل ہو جاتا ہے اور اس کی روشنی زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے لیکن چونکہ سورج کا فاصلہ زمین سے چاند کے مقابلے میں 400 گنا زیادہ ہے، اس لیے سورج چاند کے پیچھے مکمل یا جزوی طور پر چھپ جاتا ہے۔

مکمل سورج گرہن ایک علاقے میں تقریباً 370 سال بعد دوبارہ آسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 7 منٹ 40 سیکنڈ تک برقرار رہتا ہے,البتہ جزوی سورج گرہن کو سال میں کئی دفعہ دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین