• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین اور سابق کرکٹرز ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور بھارت کے میچ کو مشکوک قرار دے رہے ہیں، اس بارے میں آئی سی سی حکام خاموش ہیں۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے تنازع میں الجھنے کے بجائے بائونسر کو ڈک کردیا۔سرفراز احمد نے برمنگھم میں انگلینڈ اور بھارت کے مشکوک میچ پر براہ راست تبصرہ کرنے کے بجائے محتاط انداز اختیار کیا ۔

ان سے پوچھا گیا کہ بھارت میچ میں آل آوٹ نہیں ہوا، سوشل میڈیا پر بھی اس بارے میں بہت تنقید ہوئی، تو سرفراز احمد نے کہا کہ میں نے ان سب باتوں پر دھیان نہیں دیا۔

اتفاق سے میں نے میچ دیکھا، مجھے ایسا لگا کہ اختتامی اوورز میں انگلینڈ نے بہت اچھی بولنگ کی۔ انہوں نے کوئی چانس نہیں دیا۔ لوگ ٹی وی دیکھ کر اپنی رائے قائم کرسکتے ہیں ، میری نظر میں آخری اوورز میں انگلینڈ کی بولنگ کمال کی تھی۔

اس کے بولروں نے مہارت سے صورتحال کو کنٹرول میں رکھا۔ سرفراز احمد سے پوچھا گیا کہ بنگلہ دیش، پاکستان سے آخری چاروں ون ڈے انٹرنیشنل جیت چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اس ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہوئی آرہی ہے، ہم اسے کسی بھی طرح آسان حریف تصور نہیں کرتے۔ انہیں ہرانے کے لئے اچھا کھیلنا ہوگا۔

تازہ ترین