• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی تنظیم تاجران پشاور نے احتجاج کی دھمکی دے دی

پشاور( وقائع نگار) مرکزی تنظیم تاجران پشاور نے صدر، وزیراعظم سمیت دیگر مراعات یافتہ طبقے کو بجٹ میں انکم ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے اور ہتھ ریڑھی بان سمیت دیگر چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو نادرا کے ساتھ کاروبار رجسٹریشن کرنے پر چیف جسٹس پاکستان سے سوموٹو ایکشن لینے کامطالبہ کیاہے۔ مرکزی تنظیم تاجران کے چیئرمین شوکت علی خان، صدر شرافت علی مبارک اور سیکرٹری اطلاعات جاوید اختر نے کہاہے کہ وفاقی بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازنے اور غریب ریڑھی بان، دکاندارسمیت چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو رجسٹریشن کرنا انصاف کے حکومت میں ناانصافی ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کیخلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہتھ ریڑھی بان سبزی فروش، پھل فروش، شربت فروش کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے نادرا کے ساتھ رجسٹریشن کرنا ظلم کے مترادف ہے جبکہ مراعات یافتہ طبقے کو بجٹ میں ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنا عوام کے آنکھوں میں دھول جھوکنے کے مترادف ہے او رتاجر برادری کے ساتھ اس ظلم کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔
تازہ ترین