• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپین یونین کی قیادت کے لیے اعلیٰ ترین 4 عہدوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔

بلجیئم کے وزیراعظم چارلس مائیکل ہالٹ یورپین کونسل کے صدر، جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی قریبی ساتھی اُرسلا وان ڈیرلین یورپین کمیشن کی صدر ، اسپین کے 72 سالہ جوزیف بوریل سربراہ یورپین خارجہ امور جبکہ یورپین سینٹرل بینک کی سربراہی آئی ایم ایف کی موجودہ سربراہ فرانس سے تعلق رکھنے والی کرسٹین لیگارڈ کریں گی۔

 یورپی یونین کی قیادت کے اعلیٰ ترین 4 عہدوں کا فیصلہ
 اُرسلا وان ڈیرلین یورپین کمیشن کی صدر مقرر 
 یورپی یونین کی قیادت کے اعلیٰ ترین 4 عہدوں کا فیصلہ
بلجیئم کے وزیراعظم چارلس مائیکل ہالٹ یورپین کونسل کے صدر مقرر
 یورپی یونین کی قیادت کے اعلیٰ ترین 4 عہدوں کا فیصلہ
آئی ایم ایف کی موجودہ سربراہ کرسٹین لیگارڈ یورپین سینٹرل بینک کی سربراہ مقرر
 یورپی یونین کی قیادت کے اعلیٰ ترین 4 عہدوں کا فیصلہ
اسپین کے جوزیف بوریل سربراہ یورپین خارجہ امور مقرر

ان عہدوں کا اعلان گذشتہ روز کے یورپین کونسل کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹسک نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔

ڈونلڈ ٹسک کے مطابق یورپین دارالحکومت برسلز میں جاری یونین کے ممبر ممالک کی تقریباً 48 گھنٹے طویل مشاورت کے بعد ان امیدواروں پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یورپین ٹاپ جابز کے لیے یہ چاروں نئے لیکن تجربہ کار چہرے ہیں۔

چارلس مشل کونسل کی صدارت کرنے والے دوسرے بیلج وزیر اعظم ہیں۔ ان سے پہلے ہر من رامپوائے یہ ذمہ داری ادا کرچکے ہیں ۔

دوسری جانب نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے فرانس ٹمرمین یورپین پارلیمنٹ کے صدر کے امیدوار ہیں جبکہ انہوں نے حالیہ الیکشن میں 8 لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے۔

تازہ ترین