• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مون سون کی شدید بارشیں، ممبئی شہر میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا ، ضلع رتناگری میں ڈیم ٹوٹ گیا، بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی۔


ممبئی میں گزشتہ 2 روز سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، عمارتیں سڑکیں، ریلوے لائنیں، پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

شدید بارشوں کے سبب ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام بھی متاثر ہے، ممبئی میں گزشتہ روز دیوار گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے، دوسری جانب ضلع رتنا گری میں ڈیم ٹوٹنے سے 7 گاؤں زیرآب آگئے ہیں۔

گزشتہ رات سے اب تک بارشوں سے  6 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 24 لاپتہ ہیں، اور مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 38 تک جاپہنچی ہے۔

ریاست مہاراشٹرا میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، بھارتی محکمہ موسمیات نے ممبئی میں آج بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

تازہ ترین