• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا، مہاجرین کے حراستی مرکز پر فضائی حملہ، 40 ہلاک

لیبیا میں مہاجرین کے حراستی مرکز پر فضائی حملےمیں تقریباً 40 افراد ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق تریپولی کے نواح میں واقع مہاجرین کے حراستی مرکز کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، حملے کے وقت حراستی مرکز میں 120 مہاجرین موجود تھے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے تریپولی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو کبھی ہدف نہیں بنانا چاہیے۔

لیبیا میں حکومتی حامی فوجوں اور باغیوں کےد رمیان تریپولی کے قریب جھڑپیں جاری ہیں، باغی مسلح گروپ لیبیئن نیشنل آرمی کی قیادت خلیفہ ہفتر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فضائی حملے کا الزام لیبیا کی باغی فوج کے سربراہ خلیفہ ہفتر پر عائد کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین