• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنگچی مالکان کو رجسٹریشن کیلئے مزید 15 دن کی مہلت

سندھ حکومت نے چنگچی رکشہ مالکان کو رجسٹریشن کروانے کے لیے مزید 15 دن کی مہلت دے دی۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ تمام مالکان اپنا چنگچی رکشہ رجسٹرڈ کروائیں، جس کے لیے انہیں مزید 15 دن کی مہلت دے دی گئی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، گھوٹکی، قمبر شھداد کوٹ، کشمور کندھ کوٹ، نوابشاہ کے مالکان اپنے چنگچی رکشہ کی رجسٹڑیشن کروائیں۔

15 دن کی دی گئی مہلت کے بعد جس کا چنگچی رکشہ رجسٹرڈ نہیں ہوگا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اس کے علاوہ وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا کہ چنگچی رکشہ ڈرائیور 15 دن کے اندر روٹ پرمٹ، فٹنس بھی لیں اور کراچی میں چلنے والے 6 سیٹر چنگچی رکشہ بھی روٹ پرمٹ لیں جبکہ روٹ پرمٹ نہ لینے کی صورت میں گاڑی ضبط ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں تین لاکھ سے زائد چنگچی رکشے غیر قانونی چل رہے ہیں۔

تازہ ترین