• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز ’جان لاکرا‘ نےپاکستانی فوجی دستے کی امن اقدامات کے لائحہ عمل میں مسلسل حمایت کی تعریف کی ہے۔

اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں اپنے امن مشنوں میں پاکستانی فوجی دستوں کی فرض شناسی اور پیشہ وارانہ صلاحیتو ں کو سراہا ہے۔

پاکستانی فوجی امن دستوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح جان لاکرا نے کیا۔ سیکرٹری جنرل نے امن مشنز میں شامل پاکستانی فوجیوں کی مسلسل حمایت کی تعریف بھی کی۔

اس نمائش کا اہتمام نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں پاکستانی مشن نے کیا تھا جس میں بڑی تعداد میں اقوام متحدہ کےسفیروں، مندوبین اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ریکارڈ مدت میں خواتین امن ورکرز کی تعیناتی کا ہدف حاصل کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ پاکستان نے تمام امن مشنوں میں ہمیشہ جامع کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ اپریل میں پاکستان نےامن مشنز میں خواتین دستوں کی تعیناتی کاہدف حاصل کرلیا تھا۔ جس پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا پاکستانی خواتین نےعالمی امن کیلئےگراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں، پاکستان نے ہمیشہ فروغ امن کی کاوشوں میں خواتین کے کردار کی حمایت کی ہے۔

تازہ ترین