• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بے نامی جائیدادیں اور شیئرز تحویل میں لے لیے گئے

نیب کی منی لانڈرنگ تحقیقات کے تناظر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی میں واقع تین پلاٹ اور پانچ کمپنیوں کی ملکیت کئی ارب روپے مالیت کے بے نامی شیئرز کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

گزشتہ روز کمشنر ان لینڈ ریونیو سیّد شکیل احمد نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کا عنوان ’’اٹیچ منٹ آف بے نامی پراپرٹیز‘‘ ہے۔

جس کے مطابق تحویل میں لی گئی پراپرٹیز میں پلاٹ نمبر 18/2سول لائنز کراچی، بے نامی دار پلازہ انٹرپرائزز لمیٹڈ، پلاٹ نمبر 126-E/1سول لائنز، کراچی، بے نامی دار ماسٹر مارشل ہوم اینڈ بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ، پلاٹ نمبر 122، بلاک 5کلفٹن کراچی، بے نامی دار ال مفتح ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، 2کروڑ 26لاکھ 44ہزار 335بے نامی شیئرز، ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، اسکائی پاک ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے 2کروڑ 26لاکھ 44ہزار 335، ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے شیئرز، رائزنگ اسٹار ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے 70لاکھ ٹھٹھہ سیمنٹ کے شیئرز، سیراکون اسٹاک اینڈ کیپٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کے سمٹ بینک کے 30ملین پری فیرنس شیئرز اور پارک ویو اسٹاک اینڈ کیپٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کے سمٹ بینک کے 30ملین پری فیرنس شیئرز شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ کارروائی بے نامی ایکٹ Vآف 2017کے تحت کی گئی ہے۔ یہ کارروائی 90دن کے لیے ہے۔

تازہ ترین