• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیور اور اہلکار کے مزاحیہ کارناموں پر مبنی فلم ’اسٹوبر‘


ٹیکسی ڈرائیور اور پولیس اہلکار کے مزاحیہ کارناموں پرمبنی فلم ’اسٹوبر‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

مائیکل ڈوز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے ایڈونچر کی تکمیل کیلئے ایک پرائیوٹ ٹیکسی ڈرائیور کو پارٹنر بنا لیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار و کامیڈین کومیل نانجیانی  اور معروف امریکی ریسلر ڈیو بٹیسٹا سمیت ایکو اویس،بیٹی گپلن،جمی ٹیٹرو،کیرن گیلن،اسکاٹ لارینس اور امین جوزف شامل ہیں۔

فلم 12جولائی کو ریلیز کی جائےگی۔

تازہ ترین