• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں شہریوں کو لوٹنے والا خطرناک افغانی گروہ گرفتار مسروقہ سامان برآمد

پشاور( کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خطرناک 7 رکنی افغانی گروہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان گاڑیوں کو پنکچر کرنے کے بعد گاڑیوں سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہونے میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیوں سے لاکھوں روپے چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 10 لاکھ روپے نقد اور 8 لاکھ چالیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز برآمد کر نے کے ساتھ ساتھ مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والی دو گاڑیاں بھی برآمد کر لی ہیں، تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کیدوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ایس پی سیکورٹی عنایت خان اوراے ایس پی فقیر آباد محمد شعیب نے صحافیوں کو بتایا کہ عالمزیب ولد سید رحمان سکنہ پختون گڑھی پبی نوشہرہ نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس نے اسٹیٹ بنک پشاور صدر سے 10 لاکھ روپے کیش کرانے کے بعد اپنی گاڑی میں جا رہا تھا کہ ایم ایم سی ہسپتال کے قریب چند افراد نے گاڑی ٹائر کی طرف اشارہ کیا جس میں ہوا کم تھی، اس نے مزید بتلایا کہ وہ گاڑی کا ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ اس دوران کسی نامعلوم ملزمان نے گاڑی میں رکھے 10 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی فقیر آباد سرکل محمد شعیب اور ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کر نے کا ٹاسک حوالہ کیا، اے ایس پی فقیر محمد شعیب کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کے بیانات قلمبند کئے ، اسی طرح ایم ایم سی ہسپتال اور آس پاس کے عمارتوں میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئیںجبکہ ملزمان کی گرفتاری کی خاطر پشاور کے اہم بنکوں کے آس پاس سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جس کیدوران واقعہ میں ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ایس ایچ او اعجاز خان نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 7 ملزمان شوکت اللہ ولد شیر افضل، قصیر ولد نادر خان، امیر محمد اور اوتک خان، تسل ولد حیا خان، گل آغا ولد اوتک خان، نوران ولد اللہ یار اوراقبال ولد لعل محمد کو اسلام آباد سے واپسی پر رنگ روڈ سے گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چھری سے گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کرنے کے بعد گاڑیوں سے لاکھوں روپے چوری کرنے کے متعدد وارداتوں سمیت جانز شاپنگ آرکیڈ علاقہ تھانہ شرقی کے سامنے گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈز بھی چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 10 لاکھ روپے نقد اور 8 لاکھ40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والی 2 گاڑیاں اور ایک عدد چھری بھی برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کیدوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جار ہی ہے
تازہ ترین