• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، کیلی فورنیا میں 20 سالہ تاریخ کا شدید زلزلہ

امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کیلی فورنیا میں 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔


زلزلے کے بعد اس کے 100 سے زائد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے آتے ہی ہزاروں افراد خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے نکل آئے، زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ز لزلے کے باعث بعض مقامات پر آگ لگ گئی، بجلی کےتار گر گئے، جس سے 6 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

زلزلے نے پانی کی پائپ لائنوں کو بھی متاثر کیا ہے، پائپ لائنیں پھٹنے سے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی رک گئی جبکہ پہاڑوں سے تودے گرنے سے سڑکیں بند ہو گئیں اور ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔

کیلی فورنیا میں آنے والے زلزلے سے کئی بڑے فلمی ستاروں کے گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

اسے کیلی فورنیا کی 20 سالہ تاریخ کا سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کیلی فورنیا میں زلزلے کے بعد صورتِ حال قابو میں ہے۔

تازہ ترین