• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتےبوتل کیپ چیلنج نے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

دنیا بھر میں لاکھوں افراد بشمول معروف فنکار و شخصیات بوتل کیپ چیلنج کا حصہ بن چکے ہیں۔

تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کردی۔

اداکارہ نے چیلنج پورا کرنے کے بعد بھرپور خوشی کا اظہار بھی کیا ۔

بوتل کیپ چیلنج کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر آج کل ایک چیلنج مقبول ہو رہا ہے جسے بوتل کیپ چیلنج کا نام دیاگیا ہے۔اس چیلنج کو قبول کرنے والوں کو مختلف کرتب دکھاتے ہوئے بغیر ہاتھ لگائے بوتل کا ڈھکن گرانا ہے۔

ہالی ووڈ اداکار جیسن اسٹیتھم اور جان مائر کے ساتھ فیدر ویٹ چیمپئن میکس ہو لو وے اور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور  سدھانت چترویدی بھی اس بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

 جیسن اسٹیتھم:


جان مائر:


میکس ہو لو وے:



اکشے کمار:


سدھانت چترویدی:



ٹائیگر شروف:



اس چیلنج کا آغاز کہاں سے ہوا ؟

25جون 2019کو سب سے پہلےقازقستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ فارابی نے بوتل کیپ چیلنج کی شروعات کی۔

 انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کرتب کرتے ہوئے بوتل کا ڈھکن گرایا ۔ اپنی اس پوسٹ میں انہوں نےساتھی مارشل آرٹسٹ اور معروف اداکار وں کو بھی ٹیگ کیا جن میں جیکی چن اور جیسن اسٹیتھم شامل ہیں ۔



سوشل میڈیا پر مقبولیت پانے والے چیلنجز :

1:دس سالہ چیلنج:

کچھ عرصہ قبل #10Yearschallenge دس سالہ چیلنج کی دھوم تھی جس کو شروع میں ٹین ائیرز چیلنج کا نام دیا گیا تھا ، اس ٹرینڈ کے تحت لوگوں نے اپنی موجودہ اور دس سالہ پرانی تصاویر کو ایک ساتھ شیئر کیا۔


10yearchallenge#کے ساتھ کئی فلمی ستاروں اور سپر ہیروز نے بھی اپنی تصاویر کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک ، انسٹا گرام اور ٹوئیٹر پر شیئر کیا ہے ۔

2:مینیقن چیلنج:

اس مقابلے کا حصہ عام افراد سے زیادہ ادارے بنے اور اپنی وڈیوز سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کیا ۔اس چیلنج میں شریک افراد مینیقن یا پتلے کی طرح منجمد ہوجاتے ہیں۔




اس چیلنج کو بھی اس کے انوکھے پن کی وجہ سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی۔

3:پش اپس چیلنج

2017میں لارڈز کے میدان میں مصباح کی یادگار سینچری کے بعد لگائے جانے والے پش اپس نے بھی چیلنجز کی فہرست کو طویل کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور انٹرنیٹ پر سب ہی ایک دوسرے کو پش اپس لگا کر اس کا حصہ بننے کے لیے نامزد ہوتے چلے گئے۔


دلچسپ بات یہ کہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگ پش اپس لگاتے ہوئے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے دکھائی دیئے۔

4: کی کی چیلنج

کی کی چیلنج میں لوگوں کو کینیڈین ریپر ڈریک کے ہٹ گانے ’ان مائے فیلنگز‘ پر چلتی ہوئی گاڑی سے اتر کر اس کے سامنے ڈانس کرناتھا جبکہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے دوسرے شخص کو ویڈیو بنانی ہوتی تھی۔


کی کی چیلنج نوجوانوں کے لئے جہاں تفریح کا باعث تھا وہیں اس کی وجہ سے حادثات اور دیگر واقعات بھی رونما ہوئے۔

5: بُک بکٹ چیلنج:

ستمبر 2014 میں سامنے آنے والے اس بُک بکٹ چیلنج کو قبول کرنے والے افراد کو 10 ایسی کتابوں کے نام شیئر کرنے تھے جو ان کی زندگی میں مثبت رنگ بھرنے کا ذریعہ بنیں۔

بھارتی این جی او کے شروع کیے گئے اس چیلنج نے بھی کافی شہرت حاصل کی اور یہ کینیڈا، ویت نام، بنگلہ دیش اور پاکستان تک پہنچا۔

6:آئس بکٹ چیلنج

اس چیلنج کا واحد اور اہم ترین حصہ اپنے اوپر برف اور ٹھنڈے پانی سے بھری بالٹی انڈیلنا تھا اور لوگوں نے اس چیلنج کو بڑی خوشدلی سے قبول کیا، ویڈیوز بنائیں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔


اس چیلنج کے وائرل ہوجانے کے بعد صرف فیس بک پر اپلوڈ کی گئی ویڈیوز کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ بتائی جاتی ہیں، ویڈیو اپلوڈ کرنے والے افراد میں عام لوگوں کے علاوہ کئی مشہور شخصیات نے حصہ لیا ۔

یہ چیلنج امریکا اور برطانیہ میں ایزموٹر نیورون (اے ایل ایس) نامی ایک بیماری کے بارے میں آگاہی پھیلانے اور اس پر مزید تحقیق کے لیے فنڈز اکھٹا کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔یہ چیلنج 22 کروڑ ڈالرز کے قریب فنڈز اکھٹا کرنے میں کامیاب ہوا ۔

ابتداء میں چیلنجز کا یہ سلسلہ کسی مقصد یا آگاہی پھیلانے کے لیے مخصوص تھا لیکن اب ایسے چیلنجز بھی سامنے آتے ہیں جن کا مقصد تو واضح نہیں ہو تالیکن انہیں مقبولیت بےپناہ ملتی ہے۔

تازہ ترین