• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کی فلم ’ سپراسٹار‘ کا پہلا گانا ریلیز


اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی نئی آنے والی فلم ’ سپراسٹار‘ کا پہلا گانا ریلیزکردیا گیا ہے۔

ماہرہ خان اور بلال اشرف کی محبت کی داستان پر مبنی فلم ’سپر اسٹار‘ کا پہلا گانا ’بے کراں‘ ریلیز کردیا گیا ہے جس میں ماہرہ اور بلال کو سیاہ لباس میں ایک اسٹیج پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس گیت کو علی سیٹھی اور زیب بنگش نے گایا ہے جس کے بول شکیل سہیل نے لکھے ہیں جبکہ گانے کی دھن آذان سمیع خان اور سعد سلطان نے دی ہے۔

گیت ’بے کراں‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریلیز ہونے کے محض ایک روز میں ہی اس گیت کو 27 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر اس فلم کے گانے کی مختصر آڈیو کی ویڈیو اور اپنے کردار کی جھلک شیئر کی تھی۔



فلم کی کہانی شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹارز کی چمکتی دمکتی زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے۔

فلم ’سپر اسٹار ‘ میں ماہرہ خان نوری جب کہ بلال اشرف سمیر کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گےجبکہ فلم میں مرکزی کرداروں کے ساتھ لیجنڈ اداکار مرزا ندیم بیگ ، جاوید شیخ اور مرینہ خان بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

فلم رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین