• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید

قابض بھارتی فورسز نے کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کر کے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے شوپیاں میں گھر گھر تلاشی کے دوران ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے محاصرہ کیا اور اس دوران نام نہاد آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو شہید کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قابض انتظامیہ نے علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین