• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹی پیری بھی انہی سیلیبرٹیز میں سے ایک ہے، جو بیوری ہلز کی محبت میںگرفتار ہے۔ تاہم ایک رپورٹ کے مطابق پاپ اسٹار ہیڈن ویلی کے سیلیب انکلیو میں موجود اپنا چار کمروں اور پانچ باتھ رومز پر مشتمل گھر فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ چاروں طرف سے بند یعنی گیٹڈ کمیونٹی میں کیٹی نے یہ گھر گذشتہ برس 19ملین ڈالر میں خریدا تھا اور اس کے بعد اس نے جو نیا گیسٹ ہاؤس خریدا، وہ پرانے گھر سے صرف ایک منٹ کی دوری پر ہے یعنی کیٹی ایک ہی جگہ پر کروڑوں  ڈالر مالیت کے دو گھروں کی مالک ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے ، کہ کیلی فورنیا کی اس گیت نگار اور گلوکارہ کو دوسرے گھر کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی ؟ اس بابت کیٹی کا کہنا ہے کہ اسے اپنی فیملی اور فرینڈز کیلئے ایک گیسٹ ہائو س کی ضرورت تھی۔ یعنی صرف اپنے دوست احباب کو ٹھہرانے کیلئے کیٹی نے 7.5ملین ڈالر کا گیسٹ ہاؤس خریدا جبکہ اس کے پاس پہلے ہی سے 5400اسکوائر فٹ کا ایک شاند ار گھر موجود تھا۔

کیٹی پیری واحد سیلیبرٹی نہیں ہے جس نے ایسے کیا ہو، اس سے قبل ٹیلر سوئفٹ نے بھی اپنے مہمانوں کیلئے بیورلی ہلز میں چا ر کمروں او ر پانچ باتھ رومز پر مشتمل گھر خریدا تھا، جو بعد میں اس نے 2.6ملین ڈالر میں فروخت کردیاتھا۔ بہرحال ہم کیٹی پیر ی کے نئے گیسٹ ہاؤ س کی چیدہ چیدہ خصوصیات کا ذکر کرتے ہیں۔

شاندار ایکسٹیریئر

باہر سے دیکھیں یا فضائی نظارہ کریں، کیٹی کے گیسٹ ہائوس کی کشش آپ کواپنی جانب کھینچے گی۔ اس کے پیچھے سرسبز پہاڑیاں اور ایک جانب بنا ہرا بھر ا لان ا س کی دلکشی میں اضافہ کرتاہے، جہاں فرنٹ ڈور سے نکل کر آئوٹ ڈور سرگرمیاں کی جاسکتی ہیں۔ اس گیسٹ ہائوس کا چکر لگائیں تو ہر طرف کھلی جگہ ملے گی۔

پریٹی پارلریا لیونگ روم

ہر قسم کا سامان اور آسائشیں لیے اس پریٹی پارلرکو آپ کیٹی پارلر بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ ایک لیونگ روم ہے، جہاں کیٹی کے گھروالے یا دوست احباب جمع ہوتے ہیں اور گپ شپ کرتے ہیں۔ یہاں رکھے پیانوپر کوئی بھی اپنے فن کا مظاہر ہ کرسکتاہے اور حاضرین کیلئے تفریح کا سامان کرسکتاہے۔

ڈائننگ روم

اس گیسٹ ہائوس میں ایک فارمل ڈائننگ روم بھی ہے، جو کسی بھی قسم کی ڈنر پارٹی کی میزبانی کرنے کیلئے پرفیکٹ ہے۔ اس میں چکا چوند روشنیوں والا فانوس لگا ہے، اس کے علاوہ شیشوں سے بنے فرینچ دروازوں سے بھی خوب روشنی در آتی ہے۔

دلکش انٹیریئر

مرکزی دروازہ کھلتے ہی اندر جھانکنے کو دل کرتا ہے۔ داخلی راستہ گیسٹ ہائوس کے دیگر حصوں کی طرف لے جاتا ہے۔ دائیں طر ف کچن استقبال کرتا ہے، جو کسی بھی قسم کی ڈائننگ کے لیے موزوں ہے۔ یہاں ایک کمرے میں آتش دان بھی موجود ہے، جو سرد موسم میں گرمائش کا احساس دیتا ہے۔اس کے علاوہ ایک اسکرین روم بھی ہے، جہاں کیٹی کے مہمان ٹی وی یا فلم سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔ یہاں موجود شیلفس میں دنیابھر کی فلمیں دستیاب ہیں۔

مرکزی بیڈ روم

گیسٹ ہاؤس کا مرکزی بیڈروم انتہائی کشادہ ہے۔ یہاں ماسٹر بیڈ کے علاوہ سائڈ صوفے بھی ہیں، جو تقریباً چاروں اطراف موجود ہیں۔ اس بیڈ روم میں کیٹی کے مہمان خواب خرگوش کے مزے لیتے ہیں۔ مرکزی بیڈروم سے متصل باتھ روم قدرے چھوٹا ہے لیکن کسی فائیو اسٹار ہوٹل کے باتھ روم سے کم نہیں ہے۔یہا ں لگے وال پیپرز اس کی خوبصورتی مزید بڑھاتے ہیں۔

سوئمنگ پول

مہمانوں کے تروتازہ ہونے اور گرمیوں کا لطف اٹھانے کیلئے یہاں سوئمنگ پول بھی موجود ہے، جو کہ اتنا بڑاہے کہ اگر یہاں ڈولفن چھوڑ دی جائے تو وہ بھی مزے سے رہے گی۔

تازہ ترین