• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمنہ الیاس کی کامیابی، سجل علی اور ماورا کا پچھتاوا

پاکستان کے معروف ہدایت کار ثاقب ملک کا کہنا ہے کہ آمنہ الیاس سے پہلے فلم باجی کیلئےنیہا کے رول کی پیشکش سجل علی اور پھر ماورا حسین کو کی تھی لیکن ان دونوں نےفلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔

نامور ہدایت کار ثاقب ملک نے جنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ  نیہا کے کردار کو فلم بینوں کی جانب سے زبردست پزیرائی مل رہی ہے سجل علی اور ماورا کو افسوس تو ضرور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سجل علی اور اداکارہ ماورا کو اب اس بات کا پچھتاوا ہے کہ انہوں نے یہ رول نہ کرکے اپنے کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی کی ہے۔ ان کو یہ رول کرنے سے انکار نہیں کرنا چاہیے تھا۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے اس حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قدرت کے فیصلوں کے سامنے ہر انسان بے بس ہوتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ان کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ وہ ہمیشہ اپنے کام کو فوکس کرتی ہیں۔ عوام کی جانب سے فلم کو پسند کیا جانا اور میری اداکاری کو سراہا جانا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

جب معلوم ہوا کہ اس کردار کو دو ساتھی اداکارائیں ٹھکرا چکی ہیں تو میں نے یہ رول چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور اپنی پوری محنت اور لگن سے کردار نبھانے کی کوشش کی، فلم میں میرے کردار کی اس قدر پذیرائی سے میری ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔

آمنہ نے کہا کہ پرستاروں کی اس قدر محبت سے میرے کاندھوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ آئندہ مجھے اس سےزیادہ پرفارم کرنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ اس سے پہلے فلم ’زندہ بھاگ اور سات دن محبت ان‘ کی تھی ان دونوں فلموں میں بھی مداحوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی تھی۔ مجھے ابھی بہت آگے جانا ہے۔ ابھی بھی کئی فلموں کی پیشکش مجھےہوئی ہے۔

تازہ ترین