• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھی نے تصویر بنانے پر لڑکی کو سونڈماردی


مشرقی افریقی ملک زیمبیا میں ہاتھی نے تصویر بنانے پر لڑکی کو سونڈ ماری۔

کبھی کبھی مصیبت ایسی صورت میں سامنے آجاتی ہے جس کا ہم نے تصور بھی نہیں کیا ہوتا۔

ایسا ہی کچھ واقعہ اس امریکی لڑکی کے ساتھ بھی پیش آیا جو امریکا سے مشرقی افریقی ملک زیمبیا کے جنگل سفاری کے مزے لینے پہنچی تھی۔

لڑکی نے جیسے ہی ہاتھی کی تصویر لینی چاہی غصیلے ہاتھی نے زور سے اپنی سونڈ لڑکی کے منہ پر دے ماری جس سےوہ پیچھے کھڑے لڑکے سے جا ٹکرائی اور اس کا موبائل بھی دور جا گرا۔

تازہ ترین