• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کانگو وائرس کی وبا پھر پھیل گئی

بلوچستان کے متعدد علاقوں میں کانگو وائرس کی وبا ایک مرتبہ پھر پھیل گئی ہے۔ 

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں 20افراد کو علاج کی غرض سے لایا گیا، جن میں 8 مریضوں کے کیسز پازیٹیو نکلے۔

ماہرین طب کے مطابق بکرا، دنبہ اور ان جیسے دیگر جانوروں کے جسم میں پائے جانے والے ایک خاص قسم کےکیڑے کے کاٹنے سے کانگو وائرس کی وبا پھیلتی ہے۔

فاطمہ جنا ح اسپتال کوئٹہ میں رواں سال اپریل سے اب تک 20 مریضوں کو علاج کے لیے لایا گیا۔جن میں 8 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ان مریضوں میں دو کا تعلق اندرون بلوچستان سے جبکہ باقی افغان باشندے بتائے جاتے ہیں۔

تازہ ترین