• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں شدید زلزلے کے مزید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے کیلی فورنیا کی عمارتیں لرز گئیں۔


زلزلے کے آتے ہی ہزاروں افراد خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے نکل آئے، لاس اینجلس کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے، آج کا زلزلہ جمعرات کے زلزلے سے 11 گنا زیادہ شدید ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آج جنوبی کیلی فورنیا میں رج کریسٹ کے قریب زلزلہ آیا ہے، بیس برسوں میں آنے والا یہ شدید ترین زلزلہ قرار دیا گیا ہے۔

جمعرات کو بھی کیلی فورنیا میں 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے بعد سے اب تک 1400 آفٹر شاکس آ چکے ہیں۔

امریکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ان دونوں زلزلوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

گزشتہ ز لزلے سے بعض مقامات پر آگ لگ گئی تھی، جبکہ بجلی کے تار گرنے سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے تھے۔

زلزلے سے پانی کی پائپ لائنیں پھٹنے سے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی رک گئی تھی جبکہ پہاڑوں سے تودے گرنے سے سڑکیں بند ہو گئیں اور ٹریفک کی روانی معطل ہوئی تھی۔

کیلی فورنیا میں آنے والے زلزلے سے کئی بڑے فلمی ستاروں کے گھر بھی متاثر ہوئے۔

تازہ ترین