• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کے اسٹار رنویر سنگھ نے زندگی کی34 بہاریں دیکھ لیں ۔

 رنویر سنگھ کا شمار ان اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو ہمیشہ ہی بہت پرجوش اور زندگی سے بھرپور نظر آتے ہیں۔

رنویر نےبالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2010 کی فلم ’بینڈ باجا بارات‘ سے کیا، جس کے بعد سے اب تک وہ کئی بہترین فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

ان کی کامیاب فلموں میں ’ رام لیلا‘، ’دل دھڑکنے دو‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔

’رام لیلا‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے رنویر نے فلم ’پدماوت‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے دیکھنے والوں کو کافی متاثر کیا۔



رنویر سنگھ نے فلم ’پدماوت‘ میں علاؤ الدین خلجی کے کردار کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا اور اس کردار میں ڈھلنے کے لیے خود کو کئی روز تک اکیلے کمرے میں بند بھی رکھا۔

View this post on Instagram

Shade Card

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh) on


فلم میں ان کے کردار کو مداحوں سمیت بڑے بڑے فلمی ناموں نے بھی سراہا اور اب کئی بڑے بڑے فلمساز رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

رنویر سنگھ  ناصرف اپنی اداکاری بلکہ اپنے مزاحیہ انداز اور دلچسپ ڈریسنگ کے باعث بھی خبروں میں رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ رنویر اور دیپکا نے گزشتہ سال 14 اور 15 نومبر کو شادی کی جس کے سوشل میڈیا پر بہت چرچے ہوئے تھے۔

تازہ ترین