• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1منٹ میں 5 بھارتی طیارے گرانے والے ایم ایم عالم


1965کی جنگ میں ایک منٹ سے کم وقت میں دشمن ملک بھارت کے 5 طیاروں کو زمین بوس کرنے والے قومی ہیرو محمد محمود عالم کی 84ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے ،ایم ایم عالم کا کارنامہ آج بھی سننے والو ں کوحیران کردیتا ہے۔

محمد محمود عالم 6 جولائی 1935 کو بھارت کے شہر کولکتہ میں پیدا ہوئے اور 1953 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔

ایم ایم عالم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 1965 کی جنگ میں شجاعت اور بہادری کی ایسی لازوال تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

اپنی ہوا بازی کے کارناموں سے اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور دشمن بھارت کے پانچ جنگی طیارے ایک منٹ میں زمین پر مار گرائے۔

ان کا یہ کارنامہ پاک فضائیہ کی تاریخ میں ایک سنہرا باب ہے جسے ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔

انہیں جرات اور بہادری کے باعث ستارہ جرات سے بھی نوازا گیااور پھر 1982 میں ایئر کموڈور کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے۔

قوم کے یہ ہیرو 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد78 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

تازہ ترین