• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون اوّل کا مذاق ہے یا انہیں خراج تحسین؟


امریکی خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کےآبائی ملک سلووینیا میں ان کا لکڑی کا مجسمہ بنا دیا گیا۔

برلن نژاد امریکی فنکارنے خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کا آسمانی رنگ کا مجسمہ ان کے 2017 میں زیب تن کیے گئے لباس کو دیکھ کر تیار کیا ہے جسے میلانیا کے آبائی ملک سلووینیا میں نصب کیاگیا ہے۔

میلانیا ٹرمپ نے 2017 میں اپنے شوہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں آسمانی رنگ کا لباس پہنا تھا جس کی بنیاد پر مجسمہ تیار کیا گیا ہے تاہم مقامی افراد نے میلانیا کے مجسمے کو کارٹون کریکٹر’ اسمرفس ‘سے مشابہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ اسمرفس ہے‘۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مجسمے کی تصاویر آن لائن جاری کردی گئیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مجسمہ میلانیا سے کسی طور بھی مشابہت نہیں رکھتا۔

دوسری جانب میلانیا نے اپنے اس مجمسے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

تازہ ترین