• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کی سڑک پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب ایک پانڈا مصروف شاہراہ پر آزادی سے چہل قدمی کرتا دکھائی دیا۔

جی ہاں، یہ مناظر چین کے صوبے Sichuanمیں دیکھے گئے جہاں پہاڑی راستے پر بنی سڑک پر ایک شرارتی پانڈا چہل قدمی کر رہا تھا جس کے باعث گاڑیوں کو بریک لگ گئے۔

یوں سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے گھومتے پانڈے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں کچھ لوگ اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے جبکہ پانڈا بھی سڑک پر گھومنے کا شوق پورا کرنے  کے بعد پہاڑ پر چڑھ گیا۔

تازہ ترین