• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن لینڈ میں ژالہ باری ، لوگ اولے دیکھ کر حیران


موسم کی خرابی اکثر جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتی ہے، یورپ میں ایسے ہی مناظر اُس وقت دیکھنے کو ملے جب برف کے اولوں نے لوگوں کو حیران کردیا۔

جی ہاں، یورپی ملک فن لینڈ میں شدید گرمی کے بعداچانک موسم نے کروٹ لی اور ژالہ باری کا طوفان اُمڈ آیا،  لوگ آسمان سے گرتی ڈھیروں برف دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ژالہ باری کی وجہ سے سڑکیں برف کے دریا کا منظر پیش کرنے لگیں،  جس کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور معمولات زندگی بھی متاثر ہوئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین