• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئیڈن نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2-1 کی شکست دیکر فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی-

ٹورنامنٹ کے فائنل میں اتوار کو دفاعی چیمپئن امریکا اور ہالینڈ کے درمیان فرانس کے لیون اولمپک اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا-

ہفتے کو انگلینڈ اور سوئیڈن کے درمیان فرانس کے اسٹیڈے ڈی نیس میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا-

سوئیڈن اس میچ میں خطرناک موڈ میں نظر آرہی تھی، 11ویں منٹ میں اسلانی نے عمدہ پاس پر خوبصورت گول کرکے سوئیڈن کو ایک صفر کی برتری دلائی-

22 ویں منٹ میں جیکبسن نے سوئیڈن کی برتری کو ڈبل کیا-

31 ویں منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے فران کربائی نے گول کرکے اسکور 2-1 کیا-

پہلے ہاف کے اختتام پر یہی اسکور رہا-

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں- انگلینڈ کی کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوششں کی جسے سوئیڈن کی گول کیپر نے ناکام بنایا-

تازہ ترین