• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی پانی کی مسلسل قلت ،ہزاروں آبادگاروں کا احتجاج

قمبرعلی خان (نامہ نگار )وارہ بیراج سے نکلنے والی پہنوارو شاخ میں زرعی پانی کی مسلسل قلت پر قمبر کے مختلف دیہات کے ہزاروں آبادگاروں نے چیف انجینئر ایریگیشن رائیٹ بنک کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ،اور قومی شاہراہ قمبر شہدادکوٹ روڈ پر ٹائروں کو نذرآتش کر شدید گرمی میں دھر نا دیا ، جس سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوگیا اس موقع پر گل محمد جونیجو ، عبدالرزاق میمن ، نادر ٹوٹانی ،غلام قادر چانڈیو اور سہراب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہوارہ بیراج سے نکلنے والی پہنوارو شاخ میں زرعی پانی کی قلت بدستور جار ی ہے جس نے زرعی زمینوں کو بنجر بنادیا ہےاور آبادگاروں کی جانب سے دھان کا بویا گیا قیمتی بیج بھی زرعی پانی کی بدستورقلت کی وجہ سے جل رہاہے جس سے غریب آبادگارجنہوں نے قرضے پر دھان کا بیج اور کھاد سمیت دیگر بھاری اخراجات ادا کئے ہیں ان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہاہے انہوں نے کہاکہ ماہ جولائی تک زرعی پانی ندارد ہے۔ جس سے علاقے میں دھان کی فصل نہ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود آبادگاروں کو زرعی پانی فراہم نہیں کیا جارہاہے تمام نہری پانی چوری ہونے کے علا وہ بااثر سیاسی افراد کو فراہم کیا جارہا ہے جس تمام تر صورتحال کا ذ مہ دارآبپاشی کا کرپٹ عملہ ہے ۔

تازہ ترین