• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ویمنز ورلڈ کپ: امریکا چوتھی بار ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے فیورٹ

فرانس میں ہونے والے فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا یہ 8 واں ایڈیشن ہے۔ دفاعی چیمپئن امریکا کی ٹیم اب تک ہونے والے 7ایونٹ میں سے 3بار ٹائٹل حاصل کر کے سب سے زیادہ بار اس ایونٹ کی فاتح رہی ہے۔

اتوار کو فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں امریکا اور ہالینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے امریکی مبصر اپنی ٹیم کو چوتھی بار ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔

1991ء میں ہونے والے افتتاحی ایونٹ کو بھی جیتنے کا اعزاز امریکا کو حاصل رہا ہے۔

امریکا نے موجودہ ایونٹ سمیت پانچ بار فائنل میں جگہ حاصل کی ہے جبکہ ہالینڈ کی ٹیم پہلی بار ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔

اس سے قبل وہ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر پائی تھی،جرمنی نے مسلسل دو بار ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

تازہ ترین