• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ریپڈ بس میں سفر کرنیوالے مسافروں کی انشورنس کی تجویز

پشاور (وقائع نگار) پشاور ریپڈ بس میں سفر کرنے والے مسافروں کی انشورنس کی تجویز بھی دیدی گئی ہے۔ جبکہ 22داخلی گیٹس پر سکینر مشینیں نصب کرنے کے لئے سسٹم تیار کر لیا گیا ہے۔ منصوبے کو حتمی طور پر مکمل کرنے کے لئے کام مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ لائٹنگ سسٹم‘ نیٹ سسٹم بھی لگا دیئے گئے ہیں۔ تمام سٹیشنوں کے نیٹ ورکنگ کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ ایل آر ا یچ کی نرسوں کے لئے پل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ہشتنگری میں پل کی تعمیر کا کام رواں مہینے کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیا گیا۔ جبکہ ٹریفک کی روانی کو بھی جاری رکھا گیا۔ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیا گیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔
تازہ ترین